2012-02-12: The FUDforum translation rally has ended. Thank you for your participation! (Other news...)
Translating:How to start/ur
| Next step | کیا ترجمہ کیا جاسکتا ہے؟ |
| translatewiki.net |
|---|
| Introduction |
| Getting started |
| How to start |
| Translatable |
| Regional settings |
| Process overview |
| Other |
| Versions statistics |
| Group statistics |
| See also |
| Localisation guidelines |
| Translating offline |
| FAQ |
| Support |
ابتداء کیسے کی جائے
translatewiki.net پر ترجمہ کاری کیلئے درج ذیل اقدام کی پیروی کریں:
- کھاتہ بنائیں یا translatewiki.net میں داخلِ نوشتہ ہوجائیں
- یاد رکھئے کہ یہ نام مصنع لطیفی ملفات میں درج کیا جائے گا ("@مصنف آپکااسم صارف")
- ایک صارفی صفحہ بنائیں اور اُس میں کچھ معلومات اور روابط درج کریں (مثلآً زبان کا انتخاب کریں جس میں آپ ترجمہ کاری کریں گے، دوسرے ویکی پر آپ کے صارفی صفحہ تک رسائی کا ربط، ایک
{{#babel:…}}بکس, وغیرہ) - اپنے صارفی سطح البین میں وہ زبان معیّن کریں جس زبان پر آپ کام کرنا چاہتے ہیں.
- اگر آپ دوسری زبانیں پڑھ سکتے ہیں اور دورانِ ترجمہ کاری دوسری زبانوں میں موجود ترجمات بطور اشارت دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے کھاتہ کی ترتیبات کے "Editing" ٹیب میں جاکر اُن زبانوں کو فہرست میں شامل کریں.
- صفحۂ حیثیتِ زبان پر دیکھئے کہ آیا آپکی زبان کیلئے پہلے سے نگہداران موجود ہیں.
- اگر آپکے زبان کیلئے نگہداران موجود ہیں تو اُن سے رابطہ کرکے اُن کو بتائیے کہ آپ ترجمہ کاری میں کیا مدد کرسکتے ہیں. آپ اپنے صارفی سطح البین میں اپنی زبان معیّن کرنے کے بعد "Recent changes" کے ذیل میں ربط "Translations in English" کے ذریعے سے حالیہ سرگرمیاں دیکھ سکتے ہیں. کچھ لسانی ابواب، صارفین کے تبادلۂ خیال صفحات، صارفین کے صارفی صفحات یا تبادلۂ خیال صفحات پر اُن کے برقی پتے اور آئی.آر.سی کے ذریعے آپ اپنے ساتھی ترجمہ کاران سے رابطہ کرسکتے ہیں.
- اگر کوئی نگہدار موجود نہیں ہے تو آپ اپنی زبان کی نگہداری سنبھال سکتے ہیں. دستاویزات پڑھئے اور صفحۂ حالت اور اپنی زبان کے باب پر تفاصیل درج کیجئے. نیز، زبان کے "/translators" ذیلی صفحہ پر اپنا نام شامل کیجئے.
- ترجمہ کاری اختیارات کیلئے درخواست دیں.
- اگر آپ انگریزی کا اتنا علم نہیں رکھتے تو آپ تدوینی خانہ کے اُوپر زبانیں رکھنے کا التماس کرسکتے ہیں تاکہ آپ آسانی سے اچھی ترجمانی کرسکیں (مثال)
- ترجمہ کاری شروع کریں
- کسی بھی قسم کے مشکل کی صورت میں, مدد کی درخواست کریں.
Off-line translation
In translation mode, you can export a message group to a gettext .po file using the option "<translate-task-export-as-po>", and translate in the downloaded file off-line. Make sure you save the gettext .po file as UTF-8! More information on off-line translation.
میڈیا ویکی کی ترجمہ کاری کیلئے سفارش شدہ طریقۂ کار
اِس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ آپ نے اپنی لسانی ترجیحات کو اُس زبان پر معیّن کیا ہے جس پر آپ کام کریں گے. دوسرے منصوبوں کے مترجمین اِس فہرست کو نظرانداز کرسکتے ہیں.
- سب سے پہلے کثرتاً مستعمل پیغامات کا ترجمہ کریں.
- بینیادی پیغامات مکمل کریں.
- دیکھ لیں کہ کیا آپ کو کچھ اختیاری پیغامات ترجمہ کرنے ہیں.
- اپنی مقامیانی پر باقاعدہ (اصطلاحیاتی، رسمی/غیر رسمی) نظر رکھیں.
- پیش رفتہ ترجمہ کاری پر خاص صفحات کے نام، خاص الفاظ اور فضاہائےنام کا ترجمہ کریں.
- ویکی میڈیا ویکیوں میں مستعمل توسیعہ جاتی پیغامات کا ترجمہ کریں.
- بقایا توسیعی پیغامات کا ترجمہ کریں.
- بنیادی پیغامات اور توسیعی پیغامات کے درمیان اپنی مقامیانی پر باقاعدہ (اصطلاحیاتی، رسمی/غیر رسمی) نظر رکھیں.
- اپنی زیان کی مقامیانی کی نگہداری باقاعدہ طور پر کریں. مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ ایسا کرنے کی سفارش کی جاتی ہے.
اور پڑھئے اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں. مزید پڑھنا ضروری نہیں ہے، تاہم مقامیانی خاصیات کو صحیح طور پر سمجھنے کیلئے یہ اچھا ہے. آپ ابھی ترجمہ کاری شروع کرسکتے ہیں، البتہ آپ یہاں بعد میں پھر آسکتے ہیں اگر آپکو مزید معلومات کی ضرورت پڑتی ہے تو.
یاد رکھئے: روابط، فضاہائے نام اور پیغامات کی بالکل اُسی طرح ترجمہ کریں ’’جیسے کہ وہ ہیں‘‘ اور مآخذ پیغام سے ضرورت سے زیادہ انحراف مت کریں!