نظام کے پیغامات کا ترجمہ

نظام کے پیغامات کا ترجمہ

میں نظام کے پیغامات (System Messages) کا ترجمہ کرنا چاہتا ہوں۔ براہ مہربانی راہنمائی فرمائیے۔ جزاک اللہ۔

Mjadil (talk)12:37, 23 December 2015

آپ اس وقت اردو ویکیپیڈیا جو جو اصطلاحات رائج ہیں ان کے مطابق ترجمہ کرنے کیکوشش کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو آپ بہتر ہے کہ ٹرانسلیٹ ویکی کا بھی اردو ورژن استعمال کریں۔ اس کے لیے صرف سب سے اوپر موجود پٹی میں دیکھیں ایک طرف آپ کے صارف نام کے ساتد انگریزی حرف اے () لکھا ہوا ہو گا اس پر کلک کر کے اردو منتخب کریں۔ اب آپ دائیں جانب سب سے اوپر موجود ترجماتی اوزار پر کلک کریں۔ اب اّ کو ایک نیا صفحہ مل جائے گا جس میں ایک پورا خانہ شماریات بنا ہوگا، جس میں مختلف منصوبوں، توسیعات، اور آلات (سافٹ آلات) کے نام آ رہے ہوں گے۔ آپ جس بھی ربط پر کلک کریں گے، اس کے غیر ترجمہ شدہ اور قابل تجدید تراجم ظاہر ہو جائیں گے۔ آپ کا جس کا درست ترجمہ کر سکتے ہیں، وہ کریں باقی کو پھلانگ (سکپ) کرتے جائیں، یاد رہے، آپ نے صرف حروف کا ترجمہ کرنا ہے، علامات جیسے $ کی علامت یا قوسین کو ختم نہیں کرنا، ہاں ان کا اردو ترجمہ کرتے وقت آپ کو بعض جگہ ان کی ترتیب اردو محاورہ کے مطابق تبدیل کرنا پڑے گی۔ جیسے $1 نے $2 صفحات کو $3 کی طرف منتقل کیا۔ مزید آپ شعیب بھائی اور میرے ترجمہ کردہ صفحات کو دیکھ لیں، شروع میں مجھے بھی کچھ علم نہیں تھا۔ میں ساتھ میں خود ویکی ٹرانسلیٹ کا اردو ترجمہ مکمل کر رہا ہوں، جب یہ پورا ہو جائے گا، اس میں ہی ویکی ٹرانسلیٹ کا تعارف، اور طریقہ کار بھی ترجمہ ہو جائے گا۔ جس سے مزید صارفین کو کام کرنے میں آسانی ہوگی، اور خود میں بھی بہتر واقفیت حاصل کر سکوں گا۔ یاد رہے، یہاں کیا جانے والا ترجمہ چند دن بعد ہی اردو ویکی اور دیگر اردو ویکی منصوبوں میں ظاہر ہوتا ہے۔

Obaid Raza (talk)10:25, 24 December 2015

جزاک اللہ۔ وہ سب کیا ہے۔ وکی میڈیا پر نظام کے پیغامات محفوظ نہیں ہوتے جیسا کہ Published, Proofreading وغیرہ کا ترجمہ۔ ان کے سلسلہ میں راہنمائی چاہیئے۔ جزاک اللہ۔

Mjadil (talk)12:03, 28 December 2015