Localisation guidelines/ur

From translatewiki.net
translatewiki.net
تعارف
شروع ہوا چاہتا ہے
ترجمہ ٹیوٹوریل
شروع کرنے کا طریقہ
نیز دیکھئے
لوکلائزیشن کے رہنما خطوط
آف لائن ترجمہ ہو رہا ہے
عمومی سوالات
معاونت

This is an essay about the guidelines of Urdu translations of MediaWiki messages. The standards are written in Urdu and the discussion also takes place in Urdu, but the final decision will also be offered in English.

ہدایات

ترجمہ کے دوران میں اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ ترجمہ کی زبان سلیس اور عام فہم ہو، نیز خود ساختہ بوجھل اصطلاحات اور غیر معیاری زبان سے گریز کریں۔ کچھ مثالیں ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:

  • file کا متبادل فائل ہی استعمال کریں، نہ کہ ملف یا مسل۔
  • edit کا متبادل ترمیم استعمال کریں، نہ کہ تدوین۔
  • شستہ زبان کا استعمال کریں مثلاً "دکھاؤ" کے بجائے "دکھائیں"، "فعال کرو" کے بجائے "فعال کریں"۔
  • ترجمہ میں یکسانی برقرار رکھیں، مثلاً revision کا ترجمہ ہر جگہ نسخہ سے کریں، کہیں نظر ثانی کہیں اعادہ اور کہیں نسخہ لکھنا غلط ہوگا۔
  • بہت سی جگہوں پر انگریزی فقروں میں حرف اضافت نہیں آتا لیکن جب ان فقروں کو اردو میں منتقل کیا جائے گا تو اردو میں حرف اضافت کا استعمال کیا جائے گا، مثلاً User contributions کو صارف شراکتیں کی بجائے صارف کی شراکتیں اور Wikipedia User کو ویکیپیڈیا صارف کی بجائے ویکیپیڈیا کا صارف لکھیں۔
  • دیکھیے، پڑھیے، کیجیے کی بجائے دیکھیں، پڑھیں، کریں جیسے صیغے استعمال کیے جائیں۔

اصطلاحات

یہاں ان الفاظ اور اصطلاحات کو یکجا کیا جائے گا جن کے مختلف متبادل ہو سکتے ہیں، لیکن ان میں سے درج ذیل کو منتخب کیا جائے تاکہ ترجمہ میں یکسانی برقرار رہے۔

اردو انگریزی
میڈیا نمائش گر Media viewer
اشارہ نما Indicator
انتظار کی مہلت ختم Timeout waiting
اطلاع نامہ Notification
فقط خواندگی حالت Read only mode
سرنامہ Header
روبہ Bot
عطیہ Grant
نقص Error
پوشاک Skin
شخصی Custom
شخصی سازی Customization
دائیں اور بائیں کی جہت نما کلیدیں left and right arrow keys
تجزیہ/تجزیہ کاری/پارسر Parse/parsing/parser (بالترتیب)
احتیاطی نسخہ (سازی) Back-up
نسخہ Revision

[[[Category:Help/ur|Localisation guidelines]]